انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

لندن: انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنائے، ایشان کشن 47 اور ابھیشک شرما 43 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہے۔

191 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نے صرف ایک رن پر دو ابتدائی وکٹیں گنوا دیں تاہم اس کے باوجود شاندار کم بیک کرتے ہوئے 19 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹرز کے لیے بڑی خوشخبری، پی سی بی نے بڑا ریلیف دے دیا

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

Scroll to Top