نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری! میاں گل رخ علی شاہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن مقرر

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری! میاں گل رخ علی شاہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن مقرر

وزیراعظم یوتھ پروگرام (PMYP) نے ضلع نوشہرہ کے علاقے پیرپئی سے تعلق رکھنے والی میاں گل رخ علی شاہ کو فوکل پرسن نامزد کر دیا ہے، جسے سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میاں گل رخ علی شاہ مرحوم خان بہادر شہزاد میر خان کی پرنواسی ہیں اور وہ طویل عرصے سے خواتین کو بااختیار بنانے، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور سماجی خدمات کے مختلف شعبوں میں فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ ان کی نامزدگی کو پروگرام کے دائرہ کار کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

نامزدگی کے بعد اپنے ردعمل میں میاں گل رخ علی شاہ نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو پوری دیانت داری اور لگن کے ساتھ نبھائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح نوجوانوں، خصوصاً خواتین، کو تعلیم، ہنر مندی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانی مارکیٹ میں بڑا اپ ڈیٹ، ایرانی ریال کے نئے ریٹ سامنے آگئے

انہوں نے مزید کہا کہ وہ معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقوں کو آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کریں گی تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں ملک کی ترقی کے لیے استعمال کر سکیں۔

ان کی نامزدگی پر مختلف سماجی، سیاسی اور عوامی حلقوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داری کو مؤثر انداز میں نبھاتے ہوئے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثبت کردار ادا کریں گی۔

Scroll to Top