خیبرپختونخوا کو وفاق سے گزشتہ 5 برسوں میں کتنے فنڈز ملے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے

محمد اعجاز آفریدی
گزشتہ پانچ سال کے دوران خیبر پختونخوا کو وفاق سے مجموعی طور پر 34 کھرب 88 ارب 67 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز موصول ہوئے ہیں جس کی تفصیلات سرکاری دستاویزات میں سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق سال 2021 سے 2025 کے دوران وفاق نے خیبر پختونخوا کو یہ رقوم قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ اور “وار آن ٹیرر” کی مد میں فراہم کیں۔ ان اعداد و شمار کے تحت گزشتہ پانچ سال میں این ایف سی کی مد میں صوبے کو 31 کھرب 14 ارب 45 کروڑ روپے دیے گئے، جبکہ “وار آن ٹیرر” کے تحت 3 کھرب 74 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران خیبر پختونخوا کو سب سے زیادہ فنڈز مالی سال 2024-25 میں ملے، جب وفاق نے مجموعی طور پر 10 کھرب 46 ارب 87 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کیے۔

اسی مالی سال میں این ایف سی کی مد میں 9 کھرب 34 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ “وار آن ٹیرر” کی مد میں 1 کھرب 12 ارب 22 کروڑ 96 لاکھ روپے صوبے کو منتقل کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم کورٹ کا اراضی کا معاوضہ سرکاری ریٹ کے بجائے مارکیٹ ویلیو پر دینے کا حکم

سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے دوران وفاقی فنڈز میں خیبر پختونخوا کا مجموعی حصہ 36 کھرب 47 ارب 64 کروڑ 90 لاکھ روپے بنتا تھا، جس میں سے مذکورہ رقم صوبے کو منتقل کی گئی۔

Scroll to Top