لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) پشاورکے ترجمان محمد عاصم نے کہا ہے کہ ایل آر ایچ ایک رول ماڈل ہسپتال بن چکا ہے جہاں پر ہر سال 20 لاکھ سے زائد مریضوں کو صحت کارڈ پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر 80 مفت ڈائیلاسز سمیت تقریباً 120 بڑے آپریشن کئے جاتے ہیں جبکہ 3000 سے زائد ایمرجنسی اور 4000 تک او پی ڈی کے مریض لائے جاتے ہیں جنہیں تمام ضروری طبی خدمات دی جا رہی ہیں۔
ترجمان ایل آر ایچ نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں خدمات کا دائرہ کار مزید بڑھایا جا رہا ہے اور بہت جلد یہاں دل کے آپریشن بھی شروع کر دئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی صحت سے متعلق اہم خبر، کئی ماہ سے طبی مسائل کا سامنا، کینولا لگائے تقریبات میں شرکت
انہوں نے کہا کہ ایل آر ایچ صحت اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں پر مریضوں کو بین الاقوامی معیار کا علاج مہیا کیا جاتا ہے۔





