افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم، سوات سے کتنے واپس چلے گئے اور کتنے اب بھی موجود؟ تازہ رپورٹ سامنے آگئی

افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم، سوات سے کتنے واپس چلے گئے اور کتنے اب بھی موجود؟ تازہ رپورٹ سامنے آگئی

سوات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جہاں گزشتہ روز مزید 7 خاندانوں کے 101 افراد کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغانستان روانہ کر دیا گیا۔

حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سوات سے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں رجسٹرڈ 3 ہزار 71 افغان باشندوں میں سے 2 ہزار 74 افراد افغانستان واپس جا چکے ہیں، جبکہ 117 خاندانوں پر مشتمل 997 افراد اب بھی سوات میں موجود ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز مزید 7 خاندانوں کے 101 افغان شہریوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغانستان روانہ کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وطن واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ ادارے انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق سوات میں موجود باقی افغان خاندانوں کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ انہیں حکومتی پالیسی کے مطابق وطن واپسی کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں سے متعلق حکومتی ہدایات پر عملدرآمد جاری ہے اور تمام کارروائیاں قانون اور ضابطے کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top