شان مسعود کی برطرفی پر رمیز راجہ انتظامیہ پر پھٹ پڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے قومی ٹیسٹ کپتان کی تبدیلی کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیے۔

سابق چیئرمین پی سی بی اور سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے موجودہ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کپتانی کی تبدیلی کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے شان مسعود کو ایک معمولی اسکواڈ کی قیادت دے کر قربانی کا بکرا بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ شان مسعود کی جگہ ہوتے تو اس معاملے پر باقاعدہ تحریری شکایت درج کرواتے، رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب کسی کپتان کو مسلسل اوسط درجے کی ٹیم دی جائے تو بہتر نتائج کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے؟ اگر اسکواڈ کا معیار ہی مطلوبہ سطح کا نہ ہو تو ناکامی کا بوجھ کپتان پر ڈال دینا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر کے شیر انگلینڈ میں ڈھیر، میزبان ٹیم نے بھارت کو بری شکست دے دی

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے منتخب کیے گئے قومی اسکواڈ پر بھی تحفظات کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ اگر ٹیم کے انتخاب میں بہتری نہ لائی گئی تو بابر اعظم کو بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جن کا سامنا شان مسعود کو کرنا پڑا۔

Scroll to Top