تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا
ذرائع کے مطابق تربیلہ ڈیم کے 9پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ،تربیلہ ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلہ ڈیم کے 8 پیدواری یونٹ سے 499میگا واٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے ۔
تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیاجائیگا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14ہزار 4 سو کیو سک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے ۔
ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشوناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا ، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو 1404فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1402فٹ ہے ، تربیلا ڈیم میں پانی کا زیر استعمال ذخیرہ 2 فٹ باقی ہے ۔