بند کمرے کے اجلاس میں کیا ہوا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی اندرونی باتیں منظرعام پر آگئیں

بند کمرے کے اجلاس میں کیا ہوا؟ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کی اندرونی باتیں منظرعام پر آگئیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جس میں 5 اگست کے احتجاجی لائحہ عمل پر ارکان نے تفصیلی مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک ارکان کی اکثریت نے 5 اگست کو جلسہ کرنے کی رائے دی، جبکہ ملک گیر احتجاج کے بجائے ایک مقام پر بڑا جلسہ منعقد کرنے کی تجویز سامنے آئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر سمیت متعدد ارکان کی رائے تھی کہ احتجاج کو ایک روزہ جلسے تک محدود رکھا جائے اور کسی بھی ممکنہ تحریک کے بجائے جلسے کے ذریعے اپنا مؤقف سامنے رکھا جائے۔

اجلاس میں ارکان نے اس بات پر بھی گفتگو کی کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سمیت دیگر معاملات پر احتجاج کا دائرہ جلسے تک محدود رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 اگست کے جلسے سے متعلق تحریک تحفظ آئین پاکستان کو بھی آگاہ کیا جائے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جا سکے۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال، احتجاجی حکمت عملی اور آئندہ کے اقدامات پر ارکان نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔

Scroll to Top