کوئٹہ، حکومتی وفد اور زیارت دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات، معاہدے کے مسودے پر اتفاق

کوئٹہ میں حکومتی مذاکراتی وفد، دھرنا کمیٹی اور سانحہ زیارت کے شہداء کے لواحقین کے درمیان مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان معاہدے کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے جس پر دونوں فریق جلد دستخط کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کی نماز کے بعد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جس کے بعد اس معاہدے کو دھرنے کے شرکاء کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

معاہدے کے بعد شہداء کی میتیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: زیارت : منگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن نمبر 3 پر دہشت گردوں کا حملہ، 23 دہشت گرد ہلاک

کالعدم بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم چلاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی بعض خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں جبکہ حکومتی مذاکراتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے درمیان بات چیت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

Scroll to Top