بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 24 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

Pakistan SCO Summit 2026

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں اور گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جن کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، جو سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، حکومتی وفد اور زیارت دھرنا کمیٹی کے درمیان مذاکرات، معاہدے کے مسودے پر اتفاق

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top