محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں

خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ تعلیم میں گریڈ 20 اور 19 کے تین اعلیٰ افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے افسر جعفر منصور عباسی، جو ڈائریکٹر پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات تھے ان  کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1 چارسدہ عارف علی کو ڈائریکٹر پروفیشنل ڈویلپمنٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نغمانہ سردار کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) مانسہرہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 347 اساتذہ کی اپ گریڈیشن، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے دستاویزات طلب کر لیں

مراسلے کے مطابق نغمانہ سردار سے ڈی ای او (خواتین) مانسہرہ کا اضافی چارج ختم کرکے انہیں مستقل تعیناتی دے دی گئی ہے۔

محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

Scroll to Top