چارسدہ کے علاقے نستہ دوسہرہ روڈ پر ایک چنگچی رکشہ اور تیز رفتار سوزوکی وین کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (DHQ) اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں بچانے کے لیے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لوئر دیر اور مہمند میں خوفناک ٹریفک حادثات، درجنوں مسافر زخمی
دوسری جانب مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حادثے کا شکار ہونے والی دونوں گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے موقع سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔





