ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، کینیڈا سے درآمدی بیشتر اشیا پر 50 فیصد ٹیرف نافذ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے امریکی گاڑیوں اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا، جس کے جواب میں یہ اقدام کیا گیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے امریکی ٹیرف پالیسیوں کے ردعمل میں اقدامات کیے، اس لیے اسے جواب دہ قرار دیا گیا ہے۔

عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے 1930 کے ٹریڈ ایکٹ کے سیکشن 338 کے تحت ٹیرف نافذ کرنے کے لیے تین اعلانات پر دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ میں تقریباً 100 امریکی فوجی زخمی، پینٹاگون کی تصدیق

واضح رہے کہ گزشتہ سال بعض ڈیموکریٹ ارکانِ کانگریس نے اس شق کو ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔ ان کا مؤقف تھا کہ صدر ٹرمپ اس قانون کو معاشی عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

نئے 50 فیصد ٹیرف کا اطلاق توانائی کی مصنوعات، پوٹاش، مچھلی اور اہم معدنیات پر نہیں ہوگا، تاہم وہ اشیا بھی اس میں شامل ہوں گی جو اس سے قبل امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے تجارتی معاہدے کے تحت درآمدی ٹیکس سے تحفظ حاصل کر رہی تھیں۔

Scroll to Top