وزیراعظم شہبازشریف نے ہندو برادری کو ہولی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تہوار بہار کی آمد کا اعلان،محبت اور اچھائی کی فتح کی علامت ہے، ایک متحرک توانائی کا احساس دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہوگا، پاکستان میں نظر نہیں آئے گا
وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ دن ایک مضبوط، زیادہ متحد قوم کی تعمیر کی اہمیت اور تمام شہریوں کی شمولیت کو اجاگر کرتا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، صحت کی کامیابیوں اور خوشحالی سے بھر دے۔