سوات، شانگلہ ٹاپ پر ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، بچوں سمیت 10 افراد زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

شہزاد نوید

سوات کے علاقے شانگلہ ٹاپ کے مقام پر ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے تمام متاثرین کو موقع پر ہی بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

شدید زخمی ہونے والے 7 افراد کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کیا گیا جبکہ ایک خاتون اور 3 بچوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شانگلہ: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے

خوازہ خیلہ ہسپتال پہنچنے پر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں نے خاتون کی موت کی تصدیق کر دی جبکہ دیگر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top