شانگلہ: مسافر وین کھائی میں گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے

Pakistan SCO Summit 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں ٹاپ کے مقام پر ایک مسافر وین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس کےنتیجے میں 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین بازار کوٹ سے سوات جا رہی تھی کہ ٹاپ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے یا تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گر گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ امدادی ٹیموں نے مقامی لوگوں کی مدد سے انتہائی مشکل حالات میں کھائی سے زخمیوں کو باہر نکالا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام 10 زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز انہیں طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات میں فائرنگ کے دو واقعات، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی، پولیس کی تحقیقات شروع

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top