پاکستان میں مسلسل درپیش سیکیورٹی مسائل اور انتظامی انحطاط کے پائیدار حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی بیٹھک میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس اہم سیکیورٹی نشست میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک کو پرامن، مستحکم اور خوشحال بنانے کے لیے “انتظامی ریسیٹ” (Administrative Reset) کا نفاذ اب وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے۔
اجلاس کے دوران اس امر پر زور دیا گیا کہ کئی دہائیوں سے نافذ العمل فرسودہ اور غیر فعال انتظامی ڈھانچہ موجودہ دور کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، مرد و خواتین خودکش بمبارسمیت متعدد گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ ملک کو معاشی و سیکیورٹی بحرانوں سے نکالنے کا واحد اور پائیدار حل چھوٹے اور نئے صوبوں کا قیام ہے تاکہ پاور ڈیولوشن کے تحت انتظامی امور نچلی سطح تک منتقل ہو سکیں۔





