نیب مقدمات سے متعلق سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے۔

فیصلے کے تحت نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ اب نیب کے مقدمات نہیں سن سکتی اور یہ تمام مقدمات وفاقی آئینی عدالت منتقل کر دیے گئے ہیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کیس کا مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 175 اور نیب قانون کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت وفاقی آئینی عدالت ہی نیب سے متعلق تمام مقدمات سننے کا مجاز فورم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہستان کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت، نیب نے مزید کروڑوں روپے ریکور کر لیے

عدالتِ عظمیٰ نے کیس میں نیب اور وفاقی حکومت کے مؤقف کو درست قرار دے دیا ہے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو اس کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب باضابطہ طور پر سنا دیا گیا ہے۔

Scroll to Top