بونیر میں منگنی کی تقریب کے بعد درجنوں افراد ہسپتال داخل،وجہ کیا بنی ؟

بونیر میں منگنی کی تقریب کے بعد درجنوں افراد کی حالت غیر،ہسپتال داخل

بونیرکے سواڑی بازار میں منگنی تقریب میں مضر کھانا کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر ہوگئی، جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بونیرمیں سواڑی بازار کے علاقے میں منگنی کی ایک تقریب کے دوران کھانا کھانے کے بعد 70 افراد کو حالت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مضر صحت کھانا کھانے کے بعد متاثرہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کے ہے ۔

 متاثرہ افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کیا گیا ، ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ابتدائی طبی امدار کے بعد 30 افراد کو ڈسچارج کرکے گھر بھیج دیا گیا ۔

ڈگرپولیس نے واقعے کے بعد مزید  تفتیش شروع کردی ۔

Scroll to Top