وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور گندم کی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے 10 لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد ملک بھر میں گندم کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

وزارت کے مطابق پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر کے ذریعے تمام صوبوں کی ضروریات بھی پوری کی جائیں گی تاکہ مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت پیدا نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں گندم کی قیمت ساڑھے 4 ہزار روپے سے تجاوز، آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ

حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔

Scroll to Top