اسکاٹ لینڈ: کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستان کی خاتون باکسر فاطمہ زاہرہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویمنز 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
جاری مقابلوں میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر کے خلاف یکطرفہ مقابلہ پیش کیا۔ پاکستانی باکسر کی واضح برتری کے باعث ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک دیا اور فاطمہ زاہرہ کو ناک آؤٹ کے ذریعے فاتح قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
اس کامیابی کے ساتھ فاطمہ زاہرہ نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، جہاں ان کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی باکسر جارڈن ولسن سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ایک ہفتے میں پیٹرول 24 روپے اور ڈیزل 60 روپے سے زائد مہنگا، عوام پر اضافی بوجھ
فاطمہ زاہرہ کی کامیابی کو پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شائقین کو ان سے اگلے مرحلے میں بھی عمدہ کارکردگی کی امید ہے۔





