علاقائی کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف سپہ سالار نہیں بلکہ امن کے سفیر بن کر سامنے آئے، ایران انٹرنیشنل کی خصوصی رپورٹ

ایران انٹرنیشنل کے ایران امریکہ جنگ کے باعث پیدا ہونے والی علاقائی کشیدگی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہا ہے اور اس حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔

ایران انٹرنیشنل رپورٹ کے مطابق خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے نازک مرحلے پر پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صرف ایک فوجی کمانڈر کے طور پر نہیں بلکہ امن کے لیے سرگرم سفارت کار کے طور پر کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے اپنے وژن کو اجاگر کیا اور ایسے وقت میں مفاہمت اور استحکام کی ضرورت پر زور دیا جب خطہ مختلف چیلنجز اور کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل3 سال قبل ہی پاکستان میں انتظامی تقسیم کو ناگزیر قرار دے چکے تھے، وفاقی وزیر صحت

ایران انٹرنیشنل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو ’’امن کا پل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے میں کشیدگی کے ماحول کے دوران صرف عسکری قیادت تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ امن اور علاقائی استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو بھی اہمیت دی۔

Scroll to Top