دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جو پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس نہ لیتا ہو، رانا احسان افضل

وزیر اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر ایسا کوئی ملک نہیں جو ان مصنوعات پر ٹیکس نہ لیتا ہو۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی چارجز قومی بجٹ کا باقاعدہ حصہ ہیں جس سے ملک و حکومت کے امور چلائے جاتے ہیں لہٰذا حکومت بھی وہی کر رہی ہے جو دیگر ممالک میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ڈی ریگولیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پرائس ڈویژن میں قیمتیں طے ہونا شفافیت لاتا ہے اور یہ کوئی نیا فارمولا ایجاد نہیں کیا گیا بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے اسکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کافی عرصے سے پیٹرولیم کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا اور موجودہ اقدامات اسی سمت میں ایک بڑا اور اہم قدم ہیں۔

Scroll to Top