دبئی میں سیاحوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان

سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے ایک منفرد مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی کی سیر کے لیے آمادہ کریں تو انہیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

اس اسکیم کے تحت میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

حکام کے مطابق ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا، جبکہ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

Scroll to Top