جنرل عامر رضا نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھال لی، گارڈ آف آنرز پیش

جنرل سید عامر رضا، ہلال امتیاز (ملٹری)، ستارہ بسالت نے نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا ہےجس پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عامر رضانے کمان سنبھالنے کے بعد یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بعد ازاں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نےجی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سےامریکی اراکین کانگریس کی ملاقات،اہم امورپر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سید عامر رضا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Scroll to Top