پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

  نئے پرائسنگ میکانزم کے تحت آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 386 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہےجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے سے کم ہو کر 334 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا آغاز ہوگیا، آسان قرض حاصل کرنے کا طریقہ کار جانیے

قیمتوں کا اطلاق 28 جولائی 2026 سے ہوگا۔

Scroll to Top