آئی فون 18 کی لانچ سے قبل ایپل کا بڑا فیصلہ، نیا شیڈول سامنے آگیا

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی ریلیز 2027 تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کمپنی کی جانب سے 2026 میں صرف پرو ماڈلز اور پہلا فولڈیبل آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور اپنے پہلے فولڈیبل آئی فون کی رونمائی کرے گا، جبکہ اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای کی لانچ مارچ سے جون 2027 کے درمیان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ تاخیر سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ایپل کی نئی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

معروف سپلائی چین تجزیہ کار منگ چی کوؤ کے مطابق آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای میں 9 جی بی ریم دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ پرو ماڈلز میں 12 جی بی ریم متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلا ٹیسٹ، پاکستان 282 رنز پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کو برتری حاصل

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں 200 ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ ایپل کے پہلے فولڈیبل آئی فون کی قیمت 2000 ڈالر سے زائد ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو ستمبر 2026 میں نئے آئی فون کے منتظر صارفین کے لیے نسبتاً کم قیمت والے اسٹینڈرڈ اور بجٹ ماڈلز دستیاب نہیں ہوں گے، کیونکہ ان کی فروخت 2027 تک مؤخر کیے جانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top