ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
میچ کے تیسرے روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 311 رنز کے جواب میں 199 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا آغاز کیا، تاہم شان مسعود کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔
قومی ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد 80.1 اوورز میں 282 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے شان مسعود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ امام الحق نے 63 رنز بنائے۔
دیگر پاکستانی بلے باز ویسٹ انڈین بولرز کے سامنے زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں : بغیر سود 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک قرضہ، حاصل کرنے کا طریقہ جانیں
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ کیمار روچ اور شمر جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیڈن سیلز نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کر دیا ہے، جہاں میزبان ٹیم کے 25 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 54 رنز کی برتری حاصل ہے۔





