محکمہ تعلقات عامہ خیبرپختونخوا

محکمہ تعلقات عامہ خیبرپختونخوا کے نئے ڈی جی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

ِ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ میں بڑا انتظامی ردو بدل کرتے ہوئے گریڈ 19 کے سینئر افسر محمد انصار اللہ کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا تعینات کر دیا ہے۔

محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن (ایچ آر ایم) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پریس رجسٹرار کے عہدے پر فائز محمد انصار اللہ (بی ایس-19) کا فوری طور پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ ان کی یہ نئی تعنیاتی سول سرونٹس ایکٹ (CSA) 1973 کے سیکشن 10 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر جوڈیشل افسران کے تبادلے و تعیناتیاں

Scroll to Top