سیکیورٹی فورسز نے ضلع ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم کمانڈر معاویہ کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا معاویہ خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ تھا اور کرم میں کمانڈر کاظم کے بعد تنظیم میں اہم ذمہ داری پر فائز تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیکیورٹی فورسز کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھا۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ معاویہ کی ہلاکت دہشت گرد نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خاران شہر میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے
ذرائع کے مطابق آپریشن “11 گرج” کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور یہ سلسلہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔





