اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان سے متعلق دعوی محض پروپیگنڈا ہے،یوتھیا یوٹیوبرز کے پاس معلومات زیرو ہیں، یہ صرف اپنی فرسٹیشن نکال رہے ہیں، سینئر صحافی منیب فاروق

معروف صحافی اور تجزیہ کار منیب فاروق نےیوتھیا یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا اینکرز کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان دوستی سے متعلق تجزیوں کو مکمل طور پر لغو اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منیب فاروق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اور خان صاحب کے تعلقات سے متعلق یوٹیوبرز کے تجزیے کچرہ قسم کے ہیں جن کا نہ کوئی سر ہے نہ پیر۔ یہ باتیں کوئی واقعی تجزیہ نہیں بلکہ صرف ان کی ذاتی خواہشات ہیں، ایسے لوگوں کی عقل پر پنجابی کا محاورہ “کون لوگ ہو تسی” بالکل پورا اترتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان یوٹیوبرز اور نام نہاد تجزیہ کاروں کے پاس معلومات کا تناسب زیرو ہے اور یہ بغیر کسی گہرائی کے صرف پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں۔ روزانہ عوام کے سامنے نیا چورن اور من گھڑت باتیں بیچنے کی ناکام کوشش میں یہ لوگ روزانہ رسوا ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوات: پاک فوج اور پولیس کی مشترکہ فلیگ ریلی، شہریوں کا افواج پاکستان اور پولیس سے یکجہتی کا اظہار

منیب فاروق نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بیٹھے غیر سنجیدہ عناصر کو ان تجزیہ کاروں نے اپنا پیشوا بنایا ہوا ہے، حالانکہ ان کے پاس معلومات دینے کے لیے کچھ نہیں اور وہ صرف پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی بے بسی اورفرسٹیشن نکال رہے ہیں۔

Scroll to Top