سوات میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فوج اور خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہوں پر مشترکہ پٹرولنگ اور فلیگ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
مشترکہ پٹرولنگ کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا۔ فلیگ ریلی میں پاک فوج کے جوانوں، پولیس اہلکاروں، مقامی شہریوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سوات کے شہریوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام کر پاک فوج اور پولیس کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور “پاکستان زندہ باد” اور “پاک آرمی زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
فلیگ ریلی کا بنیادی مقصد عوام میں احساسِ تحفظ کو مضبوط بنانا، باہمی اعتماد کو فروغ دینا اور ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دینا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آواران میں مقامی لوگوں نے دہشت گردوں کی اغوا کی کوشش ناکام بنادی، مزاحمت کے دوران بی ایل ایف کمانڈر کوہلاک کردیا
عوام، پاک فوج اور پولیس کی یہ پیش قدمی اور یکجہتی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ تمام ادارے اور شہری مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں جو علاقے میں پائیدار امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔





