دوسرے ٹیسٹ ميچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم 344 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سدوسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں پر 266 رنز بنالئے، قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا م سکورپورا کرنے کیلئے مزید 78 رنز کی ضرورت ہے ۔
پورٹ آف سپین میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پوری میزبان ٹیم 344 رنز بناکر آوٹ ہوئی، کپتان روسٹن چیز 70 اور جسٹن گریوز 73 رنز بنا کر نمایاں ییٹرز رہے ۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، عبید شاہ، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنالئے ۔
اس سے قبل کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو باآسانی 90 رنز شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی ، عبداللہ شفیق شاندار 107 اور کپتان بابراعظم 86 رنز کیساتھ ناقابل شکست ہیں، جبکہ آذان اویس 55 اور امام الحق 14 رنز بناکر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا سکور پورا کرنے کیلئے مزید 78 رنز درکار ہیں اور پاکستان کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں ۔





