افغانستان میں سوشل میڈیا پر بڑی مزاحمتی تحریک شروع ،شہریوں کا طالبان رجیم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا مطالبہ

افغانستان میں طالبان رجیم کی پالیسیوں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف افغان شہریوں نے سوشل میڈیا پر ایک باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اور پیغامات میں کابل کی سڑکیں دکھائی گئی ہیں اور پسِ منظر میں ایک افغان شہری اپنے ہم وطنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے طالبان رجیم کی سخت گیری، عوام کی عزت و ناموس پر مبینہ دست درازی، مہنگائی اور شدید بے روزگاری کے خلاف احتجاج کی اپیل کر رہا ہے۔

پیغام میں افغان باشندوں پر زور دیا گیا ہے کہ اپنی نجات کے لیے انہیں خود طالبان کے خلاف اٹھنا ہوگا اور اس حکومت سے کابل سمیت پورے ملک کو پاک کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : نئی دہلی میں متعدد مقامات پر پاکستانی پرچم کی پینٹنگ واقعات، بھارت کے داخلی انتشار اور دو قومی نظریے کی بحث شدت اختیار کر گئی

سوشل میڈیا پر چلنے والی اس مہم کے بعد افغان شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے اور طالبان حکومت پر عوامی دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Scroll to Top