نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم پینٹ کیے جانے کے واقعات کے بعد خطے میں سیاسی اور نظریاتی بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔
سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں اس پیشرفت کو ہندوستان کے داخلی انتشار کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔
تجزیہ کاروں اور مبصرین کے مطابق یہ واقعات اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ بھارت میں جاری داخلی کھنچاؤ اور کشیدگی کے نتیجے میں ملک کی تقسیم کا عمل سامنے آ رہا ہے۔ اس صورتحال کو نظریاتی سطح پر دو قومی نظریے کی سچائی کے اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حالات کے تناظر میں خطے میں “پاکستان 2.0” کے ابھار کا تاثر مضبوط ہو رہا ہے جہاں نظریاتی بنیادیں مزید واضح ہو کر سامنے آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کا ایک اورپروپیگنڈا بے نقاب: وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان میں جعلی آڈیو کی شمولیت ثابت ہوگئی
مقامی پولیس اور انتظامیہ معاملے کا جائزہ لے رہی ہیں جبکہ ان واقعات کے بعد شہر کی سیکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔





