وفاقی حکومت نے سول بیوروکریسی اور اہم اداروں میں افسران کے تقرر و تبادلے کر دیے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ باضابطہ نوٹیفکیشنز کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید محمد افضل زیدی کا تبادلہ کر دیا گیا ہے جبکہ وزارتِ اطلاعات کے اہم ادارے میں نئی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پی اے ایس) کے گریڈ 20 کے افسر سید محمد افضل زیدی کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کراچی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسرے نوٹیفکیشن کے تحت ظلِ ہما کو ایم پی ون اسکیل میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام قائم امپلیمنٹیشن ٹریبونل فار نیوز پیپر ایمپلائز(آئی ٹی این ای) کی چیئرپرسن کے عہدے پر تین سال کے لیے کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان؟ اہم خبر آگئی
یہ تقرری نیوز پیپر ایمپلائز (کنڈیشنز آف سروس) ایکٹ 1973 کے سیکشن 12(A)(2) اور ایم پی اسکیلز پالیسی 2020 کی طے شدہ شرائط و ضوابط کے تحت کی گئی ہے جس کا اطلاق عہدے کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے ہو گا۔





