گیس سیکٹر کی ڈی ریگولیشن

گیس سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا لائحہ عمل تیار کر لیا گیا

عالمی بینک کے تعاون سے گیس سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کا لائحہ عمل تیار کر لیاگیا، پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد مرحلہ وار عمل درآمد شروع ہوجائے گی۔

اسلام آباد: پٹٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی زیر صدارت گیس سیکٹر اصلاحات پر اہم اجلاس ہوا جس میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

اعلامیے کے مطابق اصلاحات کے تحت سوئی کمپنیوں کے ٹرانسمیشن، ڈسٹری بیوشن اور انرجی کاروبار الگ کیے جائیں گے، سبسڈی کے نظام کو ازسرنو ترتیب دیا جائے گا تاکہ صرف مستحق صارفین کو ٹارگٹڈ ریلیف مل سکے اور حکومت گیس مارکیٹ میں مارکیٹ کلیئرنگ پرائس کی جانب مرحلہ وار پیش رفت کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ عالمی بینک نے گیس سیکٹر اصلاحات کے لیے تکنیکی معاونت اور بین الاقوامی تجربات فراہم کیے

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس سیکٹر اصلاحات کا روڈ میپ رواں مہینے منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا اور ان کی جانب سے منظوری کے بعد گیس سیکٹر اصلاحات پر مرحلہ وار عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

Scroll to Top