ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دیکر مستردکر دیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کو مستردکر دیا

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے پر غور سے متعلق خبروں کو افواہیں قرار دے کر مستردکرتے ہوئے سپریم لیڈر سے اختلافات کی خبروں کی بھی تردید کردی ۔

تہران: اپنے دور کے دو سال مکمل ہونے پرایک انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ وہ عہدے پر برقرار رہیں گے اور بحثیت صدر کام جاری رکھیں گے، صدرپزشکیان نے کہا کہ ان کی حکومت اور مسلح افواج میں مکمل رابطہ ہے۔

ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر انہوں نے کبھی استعفے کا فیصلہ کیا تو وہ اس کا خود اعلان کردیں گے تاہم ان کا مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں اور وہ اس بات پر قائم رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کی یہ کوشش ضرور ہے کہ وہ یہ تاثر پیدا کریں کہ انتظامیہ اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبی خامنہ ای کے درمیان اختلافات ہیں۔

Scroll to Top