یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس کا بڑا حملہ، دھماکوں سے گونج اٹھا

یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے بڑا حملہ کرتے ہوئے  30 سےزائد داغ دیئے جس کے بعد شہر دھماکوں سے گونج اٹھا۔

روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روسی میزائل حملوں کے بعد  کیف کے ایک بڑے حصے میں آگ بھڑک اٹھی،دھماکوں سے ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکوں کے بعد فضائی حملے کے سائرن شہر اور اس کے مضافات میں گونج اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے سے متعلق خبروں کو مستردکر دیا

روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج حملوں کے لیے انتہائی جدید اور عین ہدف پر لگنے والے میزائل اور ڈرونز استعمال کرتی ہے جنہیں یوکرین کا میزائل دفاعی نظام روکنے میں ناکام رہتا ہے۔

 یاد رہے کہ  تقریباً ساڑھے چار سال سے جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملوں کی شدت اور دائرہ کار میں اضافہ کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں یوکرین اور روس کے ایک دوسرے پر شدید حملوں میں کم ازکم 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جن میں روس میں 9 اور یوکرین میں 5 افراد جان سے گئے۔

Scroll to Top