واشنگٹن میں پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا،جس میں دونوں ممالک نےسرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اوردہشتگردوں کے سہولت کار اور نیٹ ورکس کےخاتمے پربات چیت کی۔
ااسلام آباد: دفترخارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نے کی۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گے۔





