پاکستان اور امریکہ کا دہشتگرد گروہوں کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ کا دہشتگرد گروپس کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 واشنگٹن میں پاک امریکہ انسداد دہشتگردی مذاکرات کا چوتھا دور ہوا،جس میں دونوں ممالک نےسرحدی سکیورٹی مضبوط بنانے اوردہشتگردوں کے سہولت کار اور نیٹ ورکس کےخاتمے پربات چیت کی۔
ااسلام آباد: دفترخارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی قیادت امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی اور پاکستان کی وزارت خارجہ کے سپیشل سیکرٹری نے کی۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دونوں ممالک انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون کو مزید مؤثر بناتے ہوئے خطے میں دیرپا امن، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھائیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: جولائی دہشتگردی کے لحاظ سے سال کا سب سے خونریز مہینہ قرار، 205 افراد جاں بحق
دفتر خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور القاعدہ سمیت دیگر گروہوں کیخلاف مشترکہ کارروائی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
Scroll to Top