نئے مالی سال کے پہلے ماہ ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 31.09 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 9.54 فیصد بڑھ گئیں۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 25.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے جولائی 2026 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق پاکستان کی برآمدات جولائی 2026 میں 2 ارب 93 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جون 2026 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 24 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا، جولائی 2025 میں برآمدات 2 ارب 68 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ جولائی میں 3 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا، جولائی میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 25.17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔





