ضلع مہمند کے علاقے زیارت ماربل پہاڑ کی کانوں میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کمسن شربت فروش اسماعیل ولد ظالم خان جاں بحق ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسماعیل زیارت ماربل پہاڑ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو شربت فروخت کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک گاڑی کی زد میں آگیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، جبکہ اہلِ علاقہ نے کمسن اسماعیل کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مہمند ڈیم، داسو اور سی آر بی سی منصوبوں پر بڑا اعلان، وزیراعلیٰ نے رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیدیا
علاقہ مکینوں نے حکومت خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ، ماربل ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹ یونین اور فلاحی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مرحوم کے غریب خاندان کی مالی معاونت کی جائے۔
اہلِ علاقہ نے زیارت ماربل پہاڑ کی کانوں میں حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔





