کاشف الدین سید
پشاور ڈائیوسس چرچ آف پاکستان کے ریٹائرڈ بشپ ہمفری سرفراز پیٹر کی اپنی ریٹائرمنٹ کے خلاف دائر کردہ درخواست لوئر کورٹ کے بعد سیشن کورٹ نے بھی خارج کر دی ہے جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر پشاور ڈائیوسس کے بشپ نہیں رہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ ماڈریٹر آزاد مارشل کے نامزد کردہ بشپ ایلون سیموئل جان نے فوری طور پر پشاور ڈائیوسس کا انتظام اور اختیارات سنبھال لیے ہیں۔
اس موقع پر پشاور ڈائیوسس چرچ آف پاکستان میں بشپ ایلون سیموئل جان کی سرپرستی میں ایک بڑی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور صومالیہ کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
تقریب کے دوران ملک کی سلامتی، استحکام، تمام سیکیورٹی فورسز، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس کے علاوہ چرچ آف پاکستان کی جانب سے قانونی محاذ پر انتھک محنت کرنے والے وکلا کی خدمات کو بھی بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔





