ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کےخاتمے کیلئے وفاقی حکومت نے ایک بار پھر شروعات کرلیں؟ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کو دوبارہ باضابطہ مذاکرات کی دعوت دے دی ۔
اسلام آباد: ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت نےایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو اباضابطہ طور پر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے،اس سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران حکومتی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو پیشکش کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر ان کی تجویز کردہ کسی بھی جگہ پر مذاکراتی عمل شروع کیا جا سکتا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی مسائل اور چیلنجز کا واحد حل صرف اور صرف مذاکرات ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ کے لیے تیار، وزیراعظم نے کئی مرتبہ دعوت دی، طارق فضل چوھدری
انہوں نے کہا کہ اب بال پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے، کیونکہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو دی گئی مذاکرات کی دعوت کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آی، انہوں نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی اس بار حکومت کی دعوتِ مذاکرات کو سنجیدگی سے لے کر مثبت ردِعمل دے گی۔





