وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عمرہ کی ادائیگی، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا، ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر ارکان پر مشتمل پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد کو خانہ کعبہ کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد و سلامتی، اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ولی عہد کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر ارکان پر مشتمل پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد کو خانہ کعبہ کی زیارتِ خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کے اتحاد و سلامتی، اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کے دیگر اراکین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

Scroll to Top