وزیراعظم محمد شہباز شریف قصر الصفا پہنچے جہاں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
قصر الصفا میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم دوطرفہ ملاقات جاری ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ،خطے میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بھی گفتگو کی جا رہی ہے۔
یہ ملاقات پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے۔





