ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ،خطے میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو

ترک صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ،خطے میں قیام امن کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر گفتگو

 ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
استنبول: ترک ایوان صدر کے مطابق س موقع پر صدر ایردوان نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
دونوں رہنماوں کے درمیان غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، صدر اردوان کا کہنا تھا کہ غزہ امن منصوبے کی کامیابی کے لیے اسرائیل کو طے شدہ روڈ میپ پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ غزہ کی صورتحال اور وہاں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Scroll to Top