شاہدجان
خیبرپختونخوا اسمبلی نے اراکینِ اسمبلی کی مراعات، استحقاق اور صحافیوں پر عائد سزاؤں سے متعلق اہم ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا ہے۔ یہ بل حکومتی رکن اکرام اللہ غازی نے ایوان میں پیش کیا۔
منظور شدہ ترمیمی بل کے مطابق اراکینِ اسمبلی کے لیے تاحیات بلیو پاسپورٹ کی سہولت مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ بل کے متن کے تحت اب بلیو پاسپورٹ صرف رکنِ اسمبلی کی مدتِ رکنیت تک ہی کارآمد رہے گا اور رکنیت ختم ہوتے ہی یہ مراعات خود بخود ختم ہو جائے گی۔
بل میں اراکینِ اسمبلی کے لیے مفت اسلحہ لائسنسوں کی حد میں ترمیم کرتے ہوئے ان کی تعداد دوبارہ 4 مقرر کر دی گئی ہے، جس کے بعد اراکین کو 4 مفت اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کا قانونی حق حاصل ہو گا۔
صحافتی برادری کے لیے بل میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں صحافیوں پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے سے متعلق متنازع شق کو واپس لے کر سزاؤں میں کمی کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت میں آج تیسرے روز بھی بڑا اضافہ
اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی نے فرسٹ شیڈول میں موجود دیگر متنازع شقوں میں بھی ضروری ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔





