مہنگائی سے پریشان بجلی صارفین پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے جہاں جون کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی مد میں بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
باقاعدہ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کیے گئے اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین سمیت ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں وصول کی جانے والی اضافی رقم صارفین سے اگست کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا
واضح رہے کہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا تعین بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والے ایندھن (گیس، فرنس آئل، و دیگر) کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، جس کی بدولت ہر ماہ صارفین کے بلوں میں اضافہ یا کمی عمل میں آتی ہے۔





